کمشنر نے ٹھوکر اور اے سی سٹی نے پانڈو سٹریٹ میں جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا

کمشنر نے ٹھوکر اور اے سی سٹی نے پانڈو سٹریٹ میں جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا

لاہور( جنرل رپورٹر، نمائندہ پاکستان،اپنے نمائندے سے) میئرلاہور کرنل (ر) مبشرجاوید نے گزشتہ روز ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھرکے ہمراہ ٹھوکرنیازبیگ میں محرم کے جلوس کے روٹ کاجائزہ لیا جبکہ مئیر لاہور نے علامہ اقبال زون کو محرم سے قبل انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔ صوبائی دارلحکومت میں محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ سے بڑا جلوس نکالا جاتا ہے اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں عزدار شریک ہوتے ہیں انتظامیہ کی طرف سے اس اہم جلوس کے روٹ کا دوسری مرتبہ جائزہ لیا گیا ہے۔ اس علاقے میں ڈرین ہونے کے باعث رہائشیوں کو گندگی اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم میئر لاہور نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ جلوس کے راستوں میں تمام سیوریج لائنوں کو قبل از وقت درست کیا جائے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ صفائی ستھرائی کے حوالے کسی بھی قسم کی خامی برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثناء تحصیل سٹی کے اسسٹنٹ کمشنر کا 9محرم الحرام کو پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والے بڑے جلوس کے روٹ کا جائزہ،انتظامات کے حوالے سے واسا ،واپڈا،ٹی ایم اے اور دوسرے ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں ،9محرم کو نثار حویلی سے نکلنے والے جلوس کے بعد پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والا جلوس سب سے بڑ اہو تا ہے جو پانڈو ،اسلام پورہ بازار ،سیکرٹریٹ ،پرانی انارکلی ،اے جی آفس سے ہوتا ہوا واپس پانڈو سٹریٹ میں اختتام پذیر ہوتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1