آزاد ی کپ میں بہترین صفائی انتظامات،ایل ڈبلیو ایم سی عملے کے اعزاز میں تقریب

آزاد ی کپ میں بہترین صفائی انتظامات،ایل ڈبلیو ایم سی عملے کے اعزاز میں تقریب

لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی نے گزشتہ روز ہونے والے آذادی کپ میں صفائی ستھرائی کے فرائض سر انجام دئے اس کرکٹ میچ کی سیرز میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 70سے زائد سینٹری ورکرز اور 20سے زائد مینجمنٹ کے سٹاف نے ڈیوٹی سر انجام دی۔چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی مشترکہ مشاورت سے ورکرز کے اعزاز میں ٹاؤن ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمانِ خصوصی چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی کرنل ریٹایرڈ مبشر جاوید تھے۔ تقریب میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے عمدہ کارکرگی پیش کرنے پر سینٹری ورکرز، سپروائزرز، زونل افسران، اور مینجمنٹ سٹاف میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پرچیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا صفائی ستھرائی ہماری زندگیوں کا بنیادی جزو ہے اور اس تقریب کا مقصداس محکمے کے اصل ہیروز جو کہ سینٹری ورکرز ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید نے قذافی سٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو خود مانیٹر کیا اور جو انتظامات اس حوالے سے کئے گیے وہ قابلِ رشک تھے۔اپنی تقریر کے اختتام پر چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی نے عمدہ صفائی کرنے والوں میں سے ایک سینٹری ورکر کو پانچ ہزار روپے دئے اور گلے سے لگا لیا جس پر آئے ہوئے تما م ورکرز نے دل کھول کر داد دی۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم بلال مصطفی سید کا کہناتھا کہ ہمارا اثاثہ ہمارے سینٹری ورکز ہیں۔ تقریب میں جی ایم ایچ آر اینڈ ایڈمن فرخ بٹ، ڈپٹی جرنل مینجر آپریشن آصف اقبال، سینئر مینجر آپریشن سہیل انور ملک، سینئر مینجر آپریشن عدیل پرویز، مینجر آپریشن شعیب ڈار اور یاسر گل نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1