مسلم لیگ(ن) کی خواتین نوازشریف کی ہر آواز پر لبیک کہیں گی،شائستہ پرویز

مسلم لیگ(ن) کی خواتین نوازشریف کی ہر آواز پر لبیک کہیں گی،شائستہ پرویز

لاہور( پ ر)ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا ہے کہ بیس کروڑ عوام وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ ہیں ، خواتین قائد کی ہر آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہیں ، ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ترقی ہوئی، حلقہ این اے120کی کامیابی میں ہر رکن نے کردار ادا کیا، زمرد یاسمین رانا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی بھی امتیازی سلوک کے بغیر شفاف احتساب چاہتی ہے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ عوام نے مسترد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت آئین و قانون کی بالادستی کے ساتھ ساتھ منصفانہ و شفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہماری قیادت نے تمام تر تحفظات کے باوجود خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش بھی کیا، مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے دلوں میں بستی ہے ،انہوں نے کہاکہتحریک انصافاور پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1