ڈاکٹر یاسمین راشد کا47ہزار سے زائد ووٹ لینا پی ٹی آئی کی جیت ہے،ولید اقبال

ڈاکٹر یاسمین راشد کا47ہزار سے زائد ووٹ لینا پی ٹی آئی کی جیت ہے،ولید اقبال

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہا ہے کہ این اے 120سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 47099ووٹ حاصل کرنا تحریک انصاف کی جیت ہے، ایک پڑھی لکھی خاتون نے وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کیساتھ مقابلہ کیاہے جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جہد مسلسل کا نتیجہ ہی ہے کہ میاں نواز شریف کی اہلیہ کو الیکشن جیتنے کیلئے ریاستی وسائل کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑے ، اگر پنجاب اور ضلعی حکومت غیرجانبدار رہتی تو ڈاکٹر یاسمین راشد بڑے مارجن سے کامیاب ہوجاتیں۔ ولید اقبال نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے موجودہ صورتحال میں مایوس کیا، انتخاب کے روز بھی 17ستمبرکو ایک طرف پولنگ جاری تھی تودوسری طرف حلقے میں مریم نواز کے حکم پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1