میانمارمیں مسلمانوں کی نسل کشی، عالمی عدالت انصاف کے سامنے احتجاج

میانمارمیں مسلمانوں کی نسل کشی، عالمی عدالت انصاف کے سامنے احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دی ہیگ (این این آئی) میانمار میں نسل کشی کیشکار روہنگیا مسلمانوں کی آہیں دنیا بھر میں گونجنے لگیں۔ مسلمانوں کے قتلِ عام اور بستیاں جلائے جانے کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے سامنے مسلم کمیونٹی کے ممبرز کی بڑی تعداد نے میانمار میں جاری مسلم نسل کشی کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین میں پاکستان، ترکی، مراکش اور بنگلا دیش سمیت کئی ممالک کے افراد شامل تھے۔ مظاہرین نے میانمار کی فوج اور بدھ ملیشیاکے مظالم کی مذمت کی اور عالمی عدالت انصاف سے بدترین صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

عالمی منظر -