لیڈز سکول سسٹم کے زیراہتمام پری ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

لیڈز سکول سسٹم کے زیراہتمام پری ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(پ ر)لیڈز سکول سسٹم کے زیر اہتمام پری سکول ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادکارپوریٹ آفس کلمہ چوک میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں لیڈز گروپ کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر منظور الحسن نیازی نے خصوصی کی۔ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ۹ بجے صبح ہوا۔ ورکشاپ کے ون ڈے شیڈول میں تین سیشن ہوٗئے۔پہلے سیشن میں اپروچ ٹو ورڈزچائلڈلرننگ پر ڈائر یکٹر اکیڈمک لیڈز سکول سسٹم مسز فریحہ شہبازنے لیکچر دیاجبکہ پری سکول کلاس روم لرننگ پر اسسٹنٹ منیجر اکیڈمک مس مسرت منظور نے لیکچر دیا۔دوسرے سیشن میں ٹیچنگ آف اردو اور انگلش فونکس ٹو پری سکولز پر مسز مدیحہ نواز نے اپنے لیکچرز ڈلیور کیے۔پری ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ میں شریک اساتذہ کی بڑی تعداد نے ان لیکچرز کو سراہا اور کہا کہ ہم نے اس ٹریننگ ورکشاپ سے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔پری ٹیچرزٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے لیڈز گروپ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر منظور الحسن نیازی نے کہا کہ اساتذہ کو اپنے اداروں میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سی ادا کرنے کی ضرورت ہے۔بچوں کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے۔آپ چاہیں تو انہیں بہترین تعلیم و تربیت اور نظم و ضبط کے ذریعہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،علامہ اقبال اور قائداعظم بنا سکتے ہیں۔

بچوں میں چپھی صلاحیتوں کو نکھارنا ہی ٹیچرز کا اصل کارنامہ ہے۔بچوں کے بہتر مستقبل کے حوالے سے ان کے والدین کی آپ سے وابسطہ توقعات پر پورا اترناہی کامیابی ہے۔ہم لیڈز گروپ کے انڈر چلنے والے اداروں کو مثالی اور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں جس میں اساتذہ اہم رول ادا کر سکتے ہیں اس لیے تمام تر رہنمائی اور سہولیات باہم پہنچا رہے ہیں۔ اس سیشن میں جو سکول بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گاہم اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ورکشاپ کے آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیئے گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4