یونیورسٹی آفایجوکیشن کے تمام کیمپسز میں جاری داخلوں کا آج آخری دن
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تمام کیمپسز میں جاری داخلوں کا آج آخری دن ہے۔ داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ آج شام چار بجے تک آن لائن سسٹم کے تحت داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پہلی میرٹ لسٹ 22 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔