ٹوائلٹ میں کیوں بہائے گئے ہزاروں یورو؟

ٹوائلٹ میں کیوں بہائے گئے ہزاروں یورو؟
 ٹوائلٹ میں کیوں بہائے گئے ہزاروں یورو؟

  

سوئٹزرلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے پراسیکیوٹرز جینوا میں دسیوں ہزار یورو کے ٹوائلٹ میں فلش کر دیے جانے کے معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔پانچ سو یورو کے نوٹ یو بی ایس بینک اور اس کے پاس کے تین ریستورانوں کے ٹوائلٹس میں پائے گئے۔اس سے ملحق پائپ لائنز کے پھنس جانے کے بعد اس کی مرمت اور صفائی پر مبینہ طور پر ہزاروں سوئس فرینک خرچ ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ یورو کے بڑے کرنسی نوٹ غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے خدشے کے تحت سنہ 2018 میں واپس لیے جانے والے ہیں۔بہر حال وہ قانونی ٹینڈر کے طور پر جائز رہے ہیں گے لیکن ان کے استعمال کے متعلق یورپی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد یورپیئن سینٹرل بینک اب ان کا چھپائی بند کر دے گا۔سوئٹزرلینڈ میں نوٹ کو برباد کرنا جرم نہیں ہے لیکن استغاثہ نے کہا ہے کہ وہ اس غیر معمولی دریافت کے بعد ان حالات کی جانچ کر رہے ہیں جس کے تحت ایسا کیا گیا ہے۔

جنیوا کے دفتراستغاثہ سے ونسنٹ ڈیورنڈ نے بی بی سی کو بتایا: ’ہم یہ پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ نوٹ کہاں سے آئے اور کیا اس کے پس پشت کسی جرم کا ارتکاب تو نہیں ہوا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4