آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ا سٹیبلشمنٹ کیخلاف دائر درخواست پر نوٹس

آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ا سٹیبلشمنٹ کیخلاف دائر درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجودویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کوکانسٹیبل بھرتی نہ کرنے کے کیس میںآئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ چودھری سلطان اورسی سی پی اوامین وینس کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے 12اکتوبرکوجواب طلب کرلیاہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے محمد اشفاق وغیرہ کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ہائیکورٹ نے ویٹنگ لسٹ کے حامل درخواست گزاروں کو کانسٹیبل بھرتی کرنے کاحکم دیاتھا ، عدالتی حکم کے باوجود انہیں بھرتی نہیں کیاگیاجو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ حکم عدولی پرآئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائر عارف نواز، ڈی آئی جی اسٹیبلشمٹ چودھری سلطان اورسی سی پی او امین وینس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر