اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری ہوچکی ہیں تو ایسے میں عدالت کس قانون کے تحت درخواست گزار کو بھرتی کرنے کا حکم دے؟ جسٹس شمس محمود مرزا نے اسامہ نذیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنسز کی 118 پوسٹوں پر تقرری کے لئے امیدواروں سے کوائف مانگے، درخواست گزار ایم فل کمپیوٹر سائنسز ہے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تمام امیدواروں کا تحریری امتحان لیا گیا جو درخواست گزار نے پاس کر لیا لیکن تحریری امتحان پاس کرنے کے باوجود درخواست گزار کو انٹرویو کے لئے نہیں بلایا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کو اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کرنے کا حکم دے۔

مزید : صفحہ آخر