وزارت مذہبی امور میں سیکشن آفیسرزکی 7آسامیاں خالی

وزارت مذہبی امور میں سیکشن آفیسرزکی 7آسامیاں خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور میں سیکشن آفیسرزکی 7نشستیں خالی،اہم شعبے انچارج کے بغیر ،بحران کا خدشہ،اہم سیکشن آفیسرز اظہر اقبال ہاشمی،جمال طیب،ناصر عزیز خان ترقی پا کر ڈپٹی سیکرٹری بن چکے ہیں ،وحید اللہ کا فاٹا میں تبادلہ ہو گیا ہے ،3سیکشن آفیسرز کی آسامیاں پہلے سے ہی خالی ہیں اس وقت وزارت مذہبی امور جیسی اہم وزارت میں سیکشن آفیسرز کی7نشستیں خالی ہیں ،حج پالیسی مرتب کرنے والے سیکشن سمیت پرائیویٹ حج سکیم کے انچارج سیکشن افسر تک کی نشست خالی ہے جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور میں بحران کی کیفیت سے دو چار ہے ۔
آسامیاں خالی

مزید :

صفحہ آخر -