پنجاب اسمبلی، کورم پورا نہ ہونے پراجلاس 15منٹ بعد ملتوی

پنجاب اسمبلی، کورم پورا نہ ہونے پراجلاس 15منٹ بعد ملتوی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 15منٹ جاری رہنے کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کردیا گیا اس موقع پر اپوزیشن نے کہا کہ ہم نے کورم کی نشاندہی کی ہی نہیں کورم کی گھنٹیاں کیسے بجیں؟ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گذشتہ روز ایک گھنٹہ12منٹ کی تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں شروع ہوا ۔ تلاوت قرآن اور نعت کے بعد سپیکر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بارے میں وقفہ سوالات کا اعلان کیا، ابھی پہلا ہی سوال رکن اسمبلی خدیجہ عمر کا شروع ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے ایوان میں ممبران کی تعداد کی کمی کی وجہ سے اسمبلی کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کو مخاطب کرتے ہوئے آہستہ سے کہا کہ آپ حکومت والے اجلاس بلالتے ہیں کورم بھی پوار کر لیا کرو، جس پر سپیکر نے سمجھا کہ کورم کی نشاندہی کردی گئی ہے، لہٰذا 5منٹ کے لئے گھنٹیاں بجائی جائیں ،کورم پھر بھی پورا نہ ہوا پھر اجلااس 15منٹ کے لئے ملتوی کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر نے بار بار یقین دہانی کروائی لیکن سپیکر نہ مانے اور 23منٹ کے وقفے کے بعد سپیکر نے اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر آج مورخہ20ستمبر بروز بدھ صبح 10بجے تک ملتوی کردیا۔ رانا محمد ارشد نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود پریشان ہیں کہ کورم کیوں پورا نہیں ہورہا ،آج پرایؤیٹ ممبر ڈے ہے اور بزنس بھی اپوزیشن ہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر