ایران کا 10 ٹن وزنی غیر جوہری بم تیار کرنے کا دعوی

ایران کا 10 ٹن وزنی غیر جوہری بم تیار کرنے کا دعوی

تہران(صباح نیوز) ایران نے دعوی کیا ہے کہ اس نے 10 ٹن وزنی غیرجوہری بم تیار کرلیا ہے جسے تمام بموں کے باپ کا نام دیا گیا ہے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ بم امریکا کے وزنی ترین بم تمام بموں کی ماں کے جواب میں تیار کیا ہے، امریکا نے یہ بم رواں برس اپریل میں افغانستان میں گرایا تھا جس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے فضائی حدود کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ بم ہمارے پاس موجود ہیں جنہیں طیارے کے ذریعے داغا جاسکتا ہے اور یہ انتہائی تباہ کن ہوسکتے ہیں جب کہ انہوں نے اس بم کو تمام بموں کا باپ قرار دیا۔

مزید : صفحہ آخر