وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جرمن زبان میں گفتگو،جرمن وفد کی تعریف

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جرمن زبان میں گفتگو،جرمن وفد کی تعریف

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جرمنی کی توانائی کی معروف کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وفد کے اراکین کے ساتھ جرمن زبا ن میں بھی گفتگو کی ۔ جرمن وفدنے وزیر اعلیٰ کی جرمن زبان پر دسترس کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ آپ انتہائی روانی کے ساتھ جرمن زبان بولتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے جرمن وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا نمایاں مقام رکھتا ہے اور ہم جرمن ٹیکنالوجی کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جس پر جرمن وفد کے سربراہ نے اس ضمن میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہمیں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے میں خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی لگن اور عزم سے کام کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر