عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز اور احسن اقبال کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست خارج

عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز اور احسن اقبال کیخلاف دائر توہین عدالت کی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز اور احسن اقبال کے خلاف دائر شہری صدر الدین کی توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ جلسوں میں تقریریں کرنے سے عدلیہ کی عزت میں کمی نہیں آتی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ عدلیہ کے خلاف بیانات پر مریم نواز اور احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نے گزشتہ روزدرخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے کوئی نوٹس نہیں لیا تو لاہور ہائیکورٹ کیسے کارروائی کر سکتی ہے؟ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ جلسوں میں تقریریں کرنے سے عدلیہ کی عزت میں کمی نہیں آتی۔

مزید : صفحہ آخر