فیس بک سکینڈل، لیڈی ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں تفتیشی افسر طلب

فیس بک سکینڈل، لیڈی ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں تفتیشی افسر طلب

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے 200سے زائد لیڈی ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دائر استغاثہ میں تفتیشی افسر کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیاہے،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چودھری الیاس نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر پولیس نے ملزم کو ہتھکڑ یاں لگا کر عدالت میں پیش کیا، درخواست گزار ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ ہے جبکہ ملزم سے میموری کارڈزاور لیپ ٹاپ بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم نے تمام ڈیٹا کو اپنے لیپ ٹاپ میں رکھا اور اسی ڈیٹا کو جواز بنا کر ملزم نے لیڈی ڈاکٹرز کو بلیک میل کیا اور ان سے بھتہ وصول کرتا رہا،عدالت میں 22گواہان اپنا بیان قلمبند کرا چکے ہیں،عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو شہادت کیلئے آئندہ سماعت پر عدالت میں طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 21ستمبرتک ملتوی کر دی ۔

مزید : صفحہ آخر