اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے 2 پلاٹ ناجائز قابضین سے واگزار کرالئے

اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے 2 پلاٹ ناجائز قابضین سے واگزار کرالئے

لاہور(اپنے نمائندے سے)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کوششوں سے سمندرپارمقیم پاکستانی کے 80 لاکھ روپے مالیت کے 2 پلاٹ ناجائز قابضین سے واگزار کرالئے۔وائس چیئرمین اوپی سی شاہین خالد بٹ نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران بتائی۔ ڈی جی اوپی سی جاوید اقبال بخاری بھی اس موقع پر موجودتھے۔شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم محمد اقبال نے درخواست دی کہ بعض بااثر افراد نے ان کے گرین سٹی اور یوکے گارڈن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع 2 پلاٹوں پر قبضہ کرلیا ہے جن کو واگزار کرایاجائے۔ اوپی سی نے اس شکایت پر کارروائی کا آغاز کیا اور ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ارکان کی مدد سے ان پلاٹوں سے ناجائز قبضہ ختم کراکے انہیں محمد اقبال کے حوالے کردیاگیا۔شاہین خالد بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بذریعہ اوپی سی ویب کمپلنٹ پورٹل ،ہیلپ لائن یا دفتر تشریف لاکر اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں،ان کی شکایت ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر