بیشتر اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو ٹارگٹ مکمل کرنے سے قاصر، حتمی وارننگ

بیشتر اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو ٹارگٹ مکمل کرنے سے قاصر، حتمی وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(عامر بٹ سے)ُسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے زیر صدارت اجلاس ،پنجاب کے تمام اضلاع کے کمشنر ز،ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کی ایگری کلچرل ٹیکس،پرچہ رجسٹری،جوڈیشلی کیسز ،موٹیشن فیس،ماہانہ دفتری انسپکشن ،پینڈنگ ریکوری اور لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرئزیشن کے حوالے سے تفصیلی کارکردگی رپورٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،بہتر کارکردگی نہ دیکھانے والے افسران کو محکمانہ کاروائی اور چارج شیٹ کا سامنا کرنا پڑے گا، بیشتر اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر ز ٹارگٹ مکمل کرنے سے قاصر نظر آئے،لاہور کی تحصیل سٹی کی 100فیصد کارکردگی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے زیر صدارت ایجنڈہ میٹنگ میں ہدایات جاری کر دیں گئیں معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کیپٹن (ر)عارف خان کے زیر صدارت ایجنڈہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پنجاب کی ڈویژن سطح پر تعینات کمشنرز ،ڈسٹرکٹ سطح ڈپٹی کمشنرز او ر تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کو دیئے جانے والے ٹارگٹ اور ان کی جانب سے مکمل کئے گئے ریونیو اہداف کا جائزہ لیا گیا، دوران میٹنگ ایگری کلچر ل ٹیکس کی ٹارگٹ ریکوری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر اس ٹارگٹ کو مکمل کرنے سے قاصر نظر آئے جس پر پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنر کو حتمی وارننگ جاری کی گئی ہے ،کہ اگر انہوں نے اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے مطلوبہ ٹارگٹ کو پورہ نہ کیا تو ان کے خلاف چارج شیٹ کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، اس کے علاوہ موٹیشن ،انتقالات فیس کی مد میں دیئے جانے والے ٹارگٹ اور ان کے مکمل کئے گئے اہداف پر بھی تفصیلی غور حوض کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2017 کے آخر تک ہر صورت موٹیشن اور انتقالات فیس کے ٹارگٹ کے پورا کیا جائے گا،جس کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے، اس طرح پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے صوبے بھر میں ضلع لاہور کی تحصیل سٹی واحد تحصیل پائی گئی ہے جہاں سو فیصد پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد کروا یا گیا ہے جس کی تسلی بخش کارکردگی کا کریڈٹ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کو دیا گیا ہے،جبکہ موجودہ حالات میں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انسپکشن ٹیموں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ پرچہ رجسٹری قانون پر سو فیصد عمل درآمد کروایا جائے اور اس حوالے سے ایک نئی حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی ہے ،جس سے فرضی رپورٹس مرتب کرنے والے مافیا اہلکاروں اور افسران کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جوڈیشل کیسز کے حوالے سے بھی جلد از جلد کیسز کو نمپٹانے اور شہریوں کی داد رسی کی ہدائت کی گئی ہے، اور تمام جوڈیشل ممبرز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ زیر التواء اور زیر سماعت کیسز کو جلد از جلد نمٹائیں ،پینڈنگ ریکوری کو فوری طورپر کلیئر کرنے اور واجبات فوری حکومتی خزانے میں جمع کروانے کیلئے بھی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سروس سنٹر میں درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کیلئے بھی انتظامی افسران کو پابند کیا گیا ہے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کیپٹن (ر)عارف خان نے میٹنگ میں واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں غلطی کوتاہی اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہ ہے محکمہ ریونیو کے انتطامی افسران ٹارگٹ کو پورا کرنے اور ریونیو کی بنیاد ی ذمہ داریاں سنبھالنے میں متحرک نظر آنے چاہئے آنے والے ایک سے دو ماہ کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر نظر آنے والے ہی ا س محکمہ میں نظر آئیں گے بصورت دیگر اب غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے افسران کو چارج شیٹ کے ساتھ محکمانہ کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، اور ان کے خلاف تحریری رپورٹس وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی بھجوائی جائیں گی بورڈ آف ریونیو ذرائع کا کہنا ہے رواں سال 2017کے آخر تک ریونیو کے اہداف کو مکمل کرنے کے لئے صوبے بھر کے کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو دن رات کی بنیاد پر کام کرنا پڑے گا،کیونکہ اضافی ڈیوٹیوں کی وجہ سے یہ اہداف پورے ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں جو کہ بعد افسران کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -