ججوں نے آزادانہ فیصلے نہیں دیے، ہر کوئی سپریم کورٹ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے: جاوید ہاشمی

ججوں نے آزادانہ فیصلے نہیں دیے، ہر کوئی سپریم کورٹ کو اپنے مقاصد کیلئے ...
ججوں نے آزادانہ فیصلے نہیں دیے، ہر کوئی سپریم کورٹ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے: جاوید ہاشمی

  

ملتان (ما نیٹر نگ ڈیسک) سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ختم ہو رہی ہیں۔ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو چاہتا ہے سپریم کورٹ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر لیتا ہے، ہمارے ججوں نے آزادانہ فیصلے نہیں دیے، ضیا الحق نے ججوں کو آرڈر کیا تھا کہ وہ بھٹو کو پھانسی دیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ختم ہو رہی ہے، میں ایسا ہوتے نہیں دیکھ سکتا، ان دونوں جماعتوں کو زندہ رہنا چاہیے ، منصوبہ بندی کے تحت مذہبی ووٹ کو الگ کر دیا گیا ہے جب کہ اس سے پہلے وہ ن لیگ کو مل جاتا تھا، عمران خان کی مقبولیت کم ہوتی جا رہی ہے، اگر اگلے چند مہینوں میں کلثوم نواز وزیر اعظم بن جاتی ہیں تو اس کا مطلب شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد نہیں ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر