خواجہ آصف کی سیکرٹری جنرل عرب لیگ اور کرغستانی ہم منصب سے ملاقات
نیویارک(آن لائن)وزیرخارجہ خواجہ آصف نے نیویارک میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیث سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے بات چیت پر زور دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں نیویارک میں موجود وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا، سیکرٹری جنرل ابوالغیث نے دنیا میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں قابض افواج کیبچوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر اتفاق کیا۔ ادھر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے کرغستان کے ہم منصب ارلان عبداللہ سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماوں میں کاسا منصوبے سمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے اتفاق کیا گیا۔
خواجہ آصف