رانا راشد رحمن نے شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

رانا راشد رحمن نے شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)رانا راشد رحمن نے 2017ء میں قائداعظم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں حاصل کر کے اپنانام پاکستان کے کمسن ترین پی ایچ ڈی ہولڈرز میں لکھوا لیا ہے۔ ان کا شمار پاکستان کے ان کمسن ترین طلباء میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی عمری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ وہ شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے طالب علم ہیں۔ رانا راشد رحمن نے 27سال کی عمر میں فائنل پی ایچ ڈی تھیسزیونیورسٹی میں جمع کروائے جن کوامریکن اور آسٹریلین پروفیسرز سے ایویلوایٹ کروانے کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نواز ا گیا ۔یہ اپنے ڈاکٹریٹ تھیسز دنیا کے بہترین تعلیمی ادارے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی پیش کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ اب تک اپنے 20سے زائد ریسرچ پیپرز ملکی وغیر ملکی نیوزپیپرز میں چھپوا چکے ہیں ۔ ملکی وغیر ملکی کانسفرنسز میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھانے کے علاوہ انہوں نے صرف 23سال کی عمر میں ہائر ایجوکیشن /یونیورسٹی لیول بطور فیکلٹی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور موجودہ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ طلباء کو اپنے تعلیمی مقاصد پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک کی سالمیت تعلیم سے ہی وابستہ ہے ۔
ڈگری

مزید :

علاقائی -