بعض یورپی ممالک دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں:بشارالاسد

بعض یورپی ممالک دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں:بشارالاسد

دمشق (این این آئی) شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک دہشت گردی کی بدستور حمایت کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق میں اطالوی پارلیمانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بشارالاسد کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا تھاکہ پڑتا کہ بعض مغربی ممالک اب بھی دہشت گردی کی لعنت کو فروغ دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو اچھی طرح معلوم ہے کہ دہشت گردوں نے شام اور خطے کے عوام پر بے پناہ مظالم ڈھائے ہیں۔ مغربی رائے عامہ کو سرکاری ذرائع ابلاغ کے جھوٹے پروپیگنڈے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مزید : علاقائی