پاکستان میرا دل اور 20کروڑ عوام میری پہچان ہیں:نواز شریف

پاکستان میرا دل اور 20کروڑ عوام میری پہچان ہیں:نواز شریف
 پاکستان میرا دل اور 20کروڑ عوام میری پہچان ہیں:نواز شریف

  

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل ہے اور بیس کروڑ عوام میری کی پہچان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر پنجاب کی جانب سے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرگورنر پنجاب نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی حلقہ این اے 120 کی شاندار کامیابی دراصل جمہوری قوتوں کی فتح ، سیاسی تسلسل کا اعادہ اور عوام کا محمد نواز شریف سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دریں اثناء، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے گیارہ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ امن و امان ہر شخص کی بنیادی ضرورت ہے جسے یقینی بنانے کے لیے عام آدمی کی شمولیت بھی اُتنی ہی ضروری ہے جنتا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ۔انہوں نے کہاکہ تھانہ کلچر میں بنیادی تبدیلی لائے بغیر جرائم کی روک تھام کے اہداف کا حصول نا ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے تھانہ کلچر کی اصلاح کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔

نوازشریف/گفتگو

مزید : صفحہ اول