حکومت فاٹا اصلاحات میں تاخیر کر رہی ہے

حکومت فاٹا اصلاحات میں تاخیر کر رہی ہے
حکومت فاٹا اصلاحات میں تاخیر کر رہی ہے

  

سلام آباد(آ ن لائن) نائب صدر پی پی پی سینیٹر شیری رحمان نے فاٹا میں بڑہتی ہوئی بدعنوانی اور کرپشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کہ مطابق فاٹا کے لئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس پی ڈی) مختص بجٹ کا صرف 60 فیصد تک استعمال کیا گیا ہے۔ فاٹا پرسینیٹ کی کمیٹی آف ہول کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پسماندہ علاقے کاچالیس ملین روپے کا بجٹ استعمال نہیں ہوا۔ حال ہی میں یو این ڈی ڈی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں غربت کی بلند ترین شرح فاٹا اور بلوچستان کے علاقوں میں ہے۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ فاٹا میں 73فیصد سے زائد لوگ غربت کی لکیر کہ نیچے رہتے ہیں ۔ اس کے باوجود بھی وفاقی حکومت فاٹا اصلاحات میں تاخیر کر رہی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ فاٹا کی خواتیں سے رائے ہی نہی لی گئی۔ فاٹا میں عورتیں جذباتی و سماجی رویے کے شکار ہیں جنہوں نے ان کی عوامی اور سیاسی جگہ کو محدود کر دیا ہے لیکن ان اصلاحات میں خواتین کی کوئی آواز نہیں ہے ۔ اس مفہوم میں فاٹا کی خواتین کے ساتھ الگ مشاورت کی ضرورت ہے۔

شیری رحمان

مزید : صفحہ اول