کلثوم نواز کی تیسری سرجری ایک دو روز میں متوقع،صاحبزادوں کی قوم سے دعاکی ا پیل

کلثوم نواز کی تیسری سرجری ایک دو روز میں متوقع،صاحبزادوں کی قوم سے دعاکی ا ...

لندن(اے این این) سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں زیرعلاج اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری ایک سے دو روز میں ہوگی، وزیراعظم کے صاحبزادوں نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بیگم کلثوم نواز ایک ماہ سے کینسر کے موذی مرض کے باعث لندن میں زیرعلاج ہیں اوران کی تیسری سرجری ایک سے دو روز میں متوقع ہے، اس سے قبل ان کی دو کامیاب سرجریاں ہوچکی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قوم سے اپنی والدہ کی مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے ۔واضح رہے کہ کینسر کے مرض کے باعث بیگم کلثوم نواز این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں اپنی انتخابی مہم بھی نہیں چلا پائیں تھی، مریم نواز کی کامیاب انتخابی مہم کے سلسلہ میں بیگم کلثوم نواز اس حلقہ سے پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت انکے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز پہلے ہی لندن جاچکے ہیں، جبکہ مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن(ر) صفدر بھی لندن پہنچ چکے ہیں

کلثوم نواز

مزید : صفحہ اول