نامور مصور تصدق سہیل صحت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل

نامور مصور تصدق سہیل صحت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل

کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک) ملک کے نامور مصور اور افسانہ نگار تصدق سہیل کو شدید علالت کے باعث سول ہسپتال کراچی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔ تصدق سہیل کے خاندان کا کوئی بھی فرد اسپتال میں موجود نہیں تاہم آرٹ گیلری سے تعلق رکھنے والے چند نوجوان اسپتال میں ان کے ساتھ ہیں۔تصدق سہیل کو آج ہی شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد سے کراچی لایا گیا لیکن کوئی بھی ایسا فرد ان کے ساتھ اسپتال میں موجود نہیں ہے جو کہ ڈاکٹرز کو ان کی درست معلومات فراہم کر سکے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ تصدق سہیل کی میڈیکل ہسٹری معلوم کی جا سکے لیکن ان کے ہوش میں نہ ہونے کے باعث علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تصدق سہیل

مزید : صفحہ اول