شہباز شریف کی نثار سے ملاقات پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

شہباز شریف کی نثار سے ملاقات پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد(اے این این) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے خصوصی ملاقات ،پارٹی امور اور ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کیلئے خصوصی طور پر پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پارٹی کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ شہباز شریف نے چوہدری نثار کے بیانات اور ان کے خدشات کے حوالے سے ان سے بھی گفتگو کی ۔وزیر اعلیٰ نے ان کے خدشات دور کرنے کیلئے انہیں اعتماد میں بھی لینے کی کوشش کی اور انہیں پارٹی انتخابات اور این اے 120کے ضمنی انتخاب کے بعد کی سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول