پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے، جنرل باجوہ

پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے، جنرل باجوہ

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پانچویں آرمی چیف ینگ سولجر فائٹر سینٹرل کمبیٹ چیمپیئن شپ کا معائنہ کیا جس چیمپیئن شپ میں 23 ریجمنٹل سینٹرز کے 532 کھلاڑیوں نے حصہ کیا ۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کیا ہے پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے آئی ایس پی آر کے مطابق ینگ سولجر چیمپیئن شپ میں انجینئر سینٹر فاتح قرار پائی جبکہ بلوچ سینٹر دوسرے نمبر پر رہی سپاہی سنات اللہ چیمپیئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول