دیرینہ عداوت کی بناء پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 2افراد زخمی

دیرینہ عداوت کی بناء پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 2افراد زخمی

لا ہور(خبرنگار) ہیر کے علا قہ میں دیرینہ عداوات کی وجہ سے دو گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔پو لیس نے دونو ں زخمیو ں کو طبی امد اد کیلئے ہسپتا ل داخل کر وا دیا اور ملز مو ں کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔بتا یا گیا ہے کہ تھانہ ہیر کے علاقے کرباٹ میں دیرینہ عداوات کی وجہ سے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے بتایاگیا ہے کہ زخمی فیضان اور ندیم کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کی ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں پولیس نے دونوں متحارب گروپوں کے ارکان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس تصادم میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی ریکوری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ہیرپو لیس کا کہنا ہے کہ دونو ں گر وپو ں میں زمین کے تنا زع کی وجہ سے فا ئر نگ کا تبا دلہ ہو ا جس سے دو افر اد زخمی ہو ئے۔

مزید : علاقائی