اے ایس آئی تھانہ اچھرہ کے وارنٹ گرفتاری جاری‘ تنخواہ بند

اے ایس آئی تھانہ اچھرہ کے وارنٹ گرفتاری جاری‘ تنخواہ بند

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے جعلی چیک کے مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر اچھرہ تھانے کے اے ایس آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے جعلی چیک کے مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر اچھرہ تھانے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر آصف علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تنخوا بھی بند کرنے کا حکم دیاہے۔

، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ اے ایس آئی جعلی چیک کے مقدمے میں بطورگواہ پیش نہیں ہو رہا،عدالت کی جانب سے اسے نوٹس بھی دیئے جا چکے ہیں مکر وہ اس کے باوجود پیش نہیں ہورہاہے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مراسلہ جاری کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ گواہان کو 21 ستمبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ عدالت نے مذکورہ اے ایس آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

مزید : علاقائی