چوری ، ڈکیتی کے 2ملزم ناکافی ثبوتوں کی بناء پر بری

چوری ، ڈکیتی کے 2ملزم ناکافی ثبوتوں کی بناء پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جودیشل مجسٹریٹ نے چوری ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث 2ملزموں کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ شاہد کے روبرو لٹن روڈ پولیس نے ملزمان بلال اور نعمان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔
،پولیس نے ملزمان کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا،پولیس تفتیش میں بھی ملزمان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کو بری کیا جائے جس پرعدالت نے دلائل سننے اور ناکافی ثبوت کی بنیاد پر مذکورہ ملزموں کوکو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -