ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث 2ملزموں کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث 2ملزموں کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا ...

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث 2ملزموں کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کے روبرو ڈیفنس سی پولیس نے ملزمان محمد عباس اور عمر کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ نے ملزمان کو دوران چیکنگ گرفتار کیا ،دوران چیکنگ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا تھا،قانون کے مطابق بغیر لائسنسن اسلحہ استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے،ملزمان کے پاس اسلحہ کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی