بادامی باغ: تیز رفتار کارکی ٹکر سے 24سالہ ایم بی اے کا طالبعلم جاں بحق
لاہور(خبر نگار) بادامی باغ کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے 24سالہ ایم بی اے کے طالب علم کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا ۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کے علاقے کھوکھر روڈ پر مقامی رہائشی مدثر میر اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے اس کو بے قابو ہو کر ٹکر مار ری جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے متوفی نجی یونیورسٹی میں ایم بی اے کا طالب علم تھا ۔