مسلم ٹاون کے علاقہ سے 70سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

مسلم ٹاون کے علاقہ سے 70سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاہور(خبرنگار) مسلم ٹاون کے علاقے 70سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے نشئی قرار دے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاون کے علاقے ایوبیہ مارکیٹ کے قریب 70سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیر نے پولیس کوا طلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکام پر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔

مزید : علاقائی