غالب مارکیٹ: آئی ٹی کے طالب علم کی گھر سے لاش برآمد

غالب مارکیٹ: آئی ٹی کے طالب علم کی گھر سے لاش برآمد

لاہور(خبرنگار) غالب مارکیٹ کے علا قہ میں آئی ٹی کے طالب علم کی گھر سے نعش برآمد ،لاش کے پاس سے پستول بھی برآمد ، پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقے اکرام پارک کے 27سالہ نعمان کے اہلخانہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے وہ جب واپس پہنچے تو گھر کے اندر نعمان کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی جسے سر میں فائر لگا ہوا تھا اور اس کے پاس کلاشنکوف پڑی تھی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تما م شواہد اکٹھے پر کے لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق اس واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہیے کہ نعمان کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے اصل حقائق پورسٹمارٹم کے بعد سامنے آجائیں گے ۔اس حو الے سے غا لب ما رکیٹ پو لیس کے ایڈ من آ فیسر کا کہنا ہے کہ کے مو با ئل فو ن کو قبضے میں لیکر تفتیش کا آ غا ز کر دیا گیا ہے مز ید اصل حقا ئق تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گے۔

مزید : علاقائی