بادامی باغ میں کارٹرالے سے ٹکرا گئی،کار سوار جاں بحق

بادامی باغ میں کارٹرالے سے ٹکرا گئی،کار سوار جاں بحق

لاہور(خبرنگار) بادامی باغ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث کار ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع کر دی۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے بند روڈ کے قریب فلور مل کے سامنے تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر آگے جاتے ہوئے ٹرلر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں وار قیصر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ کانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جاں بحق ہونے والا قیصر شادمان میں کپڑے کا کام کرتا تھا اور پشاور کا رہائشی تھا۔

مزید : علاقائی