وزیراعظم کی جنرل الیکٹرک کے نائب صدر سے ملاقات،سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
نیویارک(آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جنرل الیکٹرک کے وائس پریذیڈنٹ جان رائس سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی طیارے کے ذریعے گزشتہ روز نیو یارک پہنچے تھے، جہاں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا میں مصروفیات کا آغاز جنرل الیکٹرک کے وائس پریزیڈنٹ جان رائس سے ملاقات سے کیا، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں، امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری پر خوش آمدید کہیں گے۔
وزیراعظم /ملاقات