ہماری جنگ کسی شخصیت سے نہیں بلکہ کرپشنکے خلاف ہے ،سندھ کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہے :عمران خان

ہماری جنگ کسی شخصیت سے نہیں بلکہ کرپشنکے خلاف ہے ،سندھ کی سب سے بڑی بیماری ...

حیدرآباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ہماری جنگ کسی شخصیت سے نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے ٗ سندھ کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہے۔حیدرآباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ کسی شخصیت سے نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے اور ہماری جنگ انصاف کی ہے، جو چوری سندھ کے لوگوں سے ہو رہی ہے شاید کہیں اور نہیں ہو رہی، عوام کی تعلیم اورعلاج پر لگنے والا پیسہ ملک سے چوری ہو کر لانچوں کے ذریعے دبئی چلاجاتا ہے جہاں عوام کے پیسوں سے محلات بنائے جارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم کرپشن کے خلاف عوام کو بیدار کررہے ہیں،سندھ کے عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جبکہ سندھ کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہیں۔

عمران خان

مزید : کراچی صفحہ اول