خاصہ دار فورس نے قیام امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،پی اے خیبر

خاصہ دار فورس نے قیام امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،پی اے خیبر

جمرود ( نمائندخصوصی)جمرود یوم شہدا کے حوالے سے تقریب کا انعقاد اس سلسلے میں جمرود تحصیل افس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیٹیکل ایجنٹ کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود ،سوات سکاوٹس کے لیفٹننٹ کرنل رحیم بلوچ ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد ریاض خان ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ ارشد خان افریدی کے علاہ قبائیلی مشران ،شہدا کے ورثاء اور خاصہ دار و لیویز فورس کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کے اغاز میں سیکورٹی و پولیٹیکل انتظامیہ حکام نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے جبکہ تینوں تحصیلوں جمرود، لنڈی کوتل اور باڑہ کے 96شہید اہلکاروں کے ورثاء میں شہدا ایوارڈز تقسیم کیے گئے ۔تقریب سے پولیٹیکل ایجنٹ کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود ،لیفٹیننٹ کرنل رحیم بلوچ ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرایجنسی کے تینوں تحصیلوں میں 96لیویز و خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے جانوں کی قربانیاں دے کر یہاں پر امن قائم کردیا جس پر ہمیں فخر ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہاں پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے کامیاب اپریشن کرکے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے یہاں پر امن قائم کردیا اس لیے اب یہاں کا امن برقرار رکھنے کے لیے مشران و مقامی افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ فورسز نے قبائیلی عوام کے تعاون سے اپریشن ردالفساد اور اپریشن خیبر فور کامیابی سے مکمل کیا جس میں وادہ تیراہ کوکی خیل پاک افغان بارڈر تک کے علاقے کو کلئیرکردیا اس لیے اب جہاں بھی دہشت گرد نظر ائیں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا اور ان کو اس علاقے وطن میں بدامنی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود نے 19ستمبر کو ہر سال یوم شہدا منانے کا اعلان کیا جس کا مقصد شہدا خاصہ دار و لیویز و قبائیلی مشران کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔تقریب سے قبائیلی مشران ملک فیض اللہ جان کوکی خیل،ملک پرویز ،ملک اسماعیل اور ملک اصلاح الدین ودیگر نے بھی خطاب کیا اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول