ڈیرہ غازیخان ڈویثرن میں 606مجالس انتہائی حساس قرار

ڈیرہ غازیخان ڈویثرن میں 606مجالس انتہائی حساس قرار

ڈیرہ غازیخان (بیور و رپورٹ).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں یکم سے دسویں محرم تک 4080مجالس اور 1306جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے 606مجالس اور 256جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیاگیاہے . 9،10محرم کو پاک فوج کی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

آٹھ اور رینجرز کی 12کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں . ڈویژن بھر میں مختلف مسالک کے 88علماء و ذاکرین کی زبان بندی اور 175کی ضلع بندی کی گئی ہے . انہوں نے یہ بات کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی . کمشنر نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن خیبرپختونخواہ ، بلوچستان سے ملحق ہونے کی وجہ سے انتہائی حساس ہے . . ڈویژن بھر میں 87فلیش پوائنٹس میں سے 22کو انتہائی حساس قرار دیاگیاہے . آر پی او سہیل تاجک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ڈویژن بھر میں حساس مقامات کی سرچنگ و سوئپنگ کے علاوہ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 5854پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے . ڈیوٹی روسٹر تشکیل دے دیاگیاہے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرایا جائے گا.

حساس

مزید : ملتان صفحہ آخر