نیب ملتان بیورو پنجاب کانسٹیبلری میں کروڑوں کے فراڈ کی تحقیقات کیلئے سرگرم

نیب ملتان بیورو پنجاب کانسٹیبلری میں کروڑوں کے فراڈ کی تحقیقات کیلئے سرگرم

ملتان( نمائندہ خصوصی ) نیب ملتان بیورو پنجاب کانسٹیبلری میں کروڑوں روپے کے فراڈ اورغبن کی تحقیقات کیلئے سرگرم ہوگیا ہے ‘ معلوم ہوا ہے اس حوالے سے ایک رپورٹ کی تیاری (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

شروع کردی گئی ہے ‘ ابتدائی رپورٹ نیب کے ریجنل بورڈ کی میٹنگ میں پیش کی جائیگی جس کے بعد ایس پی پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین 3 اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے ڈسٹرکٹ اکاؤنس آفسر اور دونوں اداروں کے متعلقہ اہلکاروں کو نوٹس جاری کیا جائیگا ۔ بتایا گیا ہے نیب ملتان بیورو کی کیس میں مداخلت کی بنیادی وجہ انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان کی ناقص تفتیش ہے ۔ انٹی کرپشن کی تفتیش کے دوران تفتیشی ٹیم صرف اور صرف اہلکاروں پر ملبہ ڈالنے پر تلی ہوئی ہے جس سے ایس کیس کی تفتیش پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر