میپکو کے مختلف افسران اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

میپکو کے مختلف افسران اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو اتھارٹی نے مختلف افسران اور ملازمین کی تقرری اورتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں،جس کے مطابق (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
ڈپٹی مینجر ٹیکنیکل میپکو مظفر گڑھ سرکل یعقوب احمد کو بطور ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو علی پور تعینات کیا گیا ہے، ایکسئین آپریشن میپکو مظفرگڑھ فیاض قربان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو مظفر گڑھ کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں،جبکہ مڈل مینجمنٹ کورس کی تکمیل پر ایکسئین علی پور ناصر ایاز گورمانی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،سپرٹینڈنگ انجینئر میپکو سرکل خانیوال نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سرکل خانیوال محمد رفیق کنول کو میپکو ہیڈ کواٹر کے شکایات سیل سے رابطے اور شکایات کے فوری ازالہ کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، اور صارفین کی جانب سے خانیوال سرکل کے متعلق شکایات کے ازالہ کے لئے میپکو شکایات سیل اور خانیوال سرکل کے فیلڈ دفاتر کے مابین رابطے کا فریضہ سر انجام دیں گے، سب ڈویژنل آفیسر میپکو نور پور سب ڈویژن سید فیصل محمود کو انکی موجودہ پوسٹ پر میپکو سول لائن سب ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ کمرشل اسسٹنٹ محمد عاطف حمید میپکو وہاڑی سرکل کو انکی دو سال کی کنڑیکٹ کی مدت پوری ہونے پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔