حکومتی مدت پوری ہونے تک تمام مسائل حل کر لیے جائینگے‘ عامر طلال گوپانگ

حکومتی مدت پوری ہونے تک تمام مسائل حل کر لیے جائینگے‘ عامر طلال گوپانگ

خانگڑھ دوئمہ (نمائندہ پاکستان )این اے 120میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میاں محمد نواز شریف کی مثبت پالیسیوں کا ثبوت ہے ،حکومتی مدت پوری ہونے تک تمام مسائل اور بحران حل کئے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی ایم پی اے سردار عامر طلا ل خان گوپانگ نے مرکزی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

صدر انجمن تاجران سیت پور ملک عبدالستار کے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر قاری عطاالرحمن گوپانگ ،ملک عبدالستار ،سردار غلام حسین خان گوپانگ ،جام اقبال حسین سرکی ،جا م ناصر عباس چنہ ،ملک بلال احمد، ملک محمد طاہر و دیگر موجود تھے ،عامر طلال گوپانگ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملکی استحکام و ترقی کے لئے نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ،شریف خاندان نے سیاست میں شرافت کے کلچر کو فروغ دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے ،عوام میاں نواز شریف کے سیاسی ویژن سے متفق ہے ،شریف برادران نے دن رات ایک کرکے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کا بیڑہ اٹھا یا ہے اور اس بار بھی ترقی کے اس سفر کا نئے سرے سے آغاز کیا ،لوگوں کو روزگار، صحت ،تعلیم جیسی سہولیات مفت میسرہیں ،این اے 120میں مسلم لیگ (ن) کی جیت نے جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر