ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا نواز شریف عوام کے دلوں میں ہیں‘ محمد خان ڈاہا

ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا نواز شریف عوام کے دلوں میں ہیں‘ محمد خان ڈاہا

خانیوال(بیورونیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا ،سابق صوبائی وزیرعرفان احمد خان ڈاہا نے کہاکہ لاہور نے ضمنی الیکشن کے نتا ئج نے واضح کردیاکہ میاں نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا ۔میاں نوازشریف نے ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال کرترقی و خو شحالی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کی راہ پرگامزن کیا ۔وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے صدر عبدالطیف انور کی رہائشگاہ پر میڈیاکے نمائندؤں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے پہلے ایٹمی دھماکہ کیا اور اب سی پیک کے ذریعے معاشی دھماکہ کیا جس کی سزا دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) آئندہ الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی اور میاں نوازشریف وزیراعظم ہونگے۔ اس موقع پر کونسلر رانا منظور احمد فوجی،سماجی رہنماہمایوں خان، دلشاد خان ،راناکاشف،شاہدانجم بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے سینئرصحافی عبدا لطیف انور کی عیادت اورجلد صحت یابی کیلے دعاکی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر