حکومت نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے‘ حماد نواز ٹیپو

حکومت نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے‘ حماد نواز ٹیپو

مظفر گڑھ، پیر جہانیاں،چوک مکول(نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ ڈبل کرنے کے منصوبے کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کریں گے حکومت پنجاب نے تمام وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے۔عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ایک بار (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔اور عوامی خدمت کو بغیر کسی تسلسل سے جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار حماد نواز خان ٹیپو ایم پی اے نے اپنے آ فس میں مبارکباد پیش کرنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کے غریب عوام کے لیے بیشمار ترقیاتی منصوبے تکمیل کرایے ہیں اور کئی منصوبے ابھی زیر تکمیل ہیں۔عوام کو ان کے بنیادی حقوق کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں یہ تمام کام ہم ان کی دہلیز پر جا کر سر انجام دیں رہیہیں۔مظفر گڑھ کی تاریخ میں اتنے زیادہ ترقیاتی کام کبھی نہیں ہوئے جتنے پچھلے چار سالوں میں تکمیل پذیر ہوئے ہیں۔میگا پراجیکٹ میں زیر تکمیل مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ کو ڈبل کرنے کا ہے جس کا افتتاح خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف 21 ستمبر بروز جمعرات کریں گے۔اور فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر