پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف شہروں میں، ہوٹلوں، مٹھائی کی دکانوں پر چھاپے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف شہروں میں، ہوٹلوں، مٹھائی کی دکانوں پر چھاپے

ملتان، مظفر گڑھ، پیر جہانیاں(وقائع نگار، نمائندگان) مٹھائیاں کھانے کے شوقین افراد ہو جائیں ہوشیار باش۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اورغیر معیاری مٹھائیاں تیار کرنے پر معروف (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سوئیٹس پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا۔عید گاہ چوک میں لذت شیریں ریواڑی والے کو سیل کر دیا۔ٹیکسٹائل کلر اور ناقص اجزاء سے تیار کردہ بھاری مقدار میں تیار مٹھائیاں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ساوتھ کیپٹن(ر) سعید لغاری نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جانوروں کی باقیات، حشرات اور کاکروچوں کی موجودگی پر کاروائی کی گئی۔پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی، مکھیوں کی بھی بہتات پائی گئی۔تمام ورکرز کے میڈیکل عدم موجود پائے گیے۔ مزید کاروائیوں میں لال باغ شجاع آباد میں ملک سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو 20ہزار روپے،ریلوے روڈ لکڑ منڈی چوک پرواقع کشمیر بیکرز،گول باغ کے قریب واقع ذائقہ ریسٹورینٹ،خواجہ ریسٹورینٹ اور سیوڑہ چوک غوث اعظم روڈ پرواقع چولستان ڈھابہ کودی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،گندے فریزرز،کھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے، کچرادان کے کھلاہونے،زائدالمیعادمصالحہ جات کا استعمال،ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص ہونے،پروڈکشن ایریامیں واش روم کی موجودگی،پروسینگ ایریا میں نالیوں کے کھلا ہونے،پروسیسنگ ایریامیں نالیوں کے کھلا ہونے،گندے اور بدبودارماحول کی وجہ سے بھاری تعداد میں جرمانے کیے گئے ۔ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے ایوب روڈ، 16بلاک اھل حدیث چوک ،جہانیہ بائی پاس روڈ،مڈ والا چوک،قلی بازار،RCچوک سٹی پارک،چوک ٹاؤن کبیر والا،جامعہ عنایتیہ روڈ،لال مسجد روڈ،لاہور موڑروڈ،مخدوم پور روڈ کبیر والا،سر سید روڈ،چک شاہانہ حیدر نگر،چونگی مخدوم پور روڈپر کاروائیاں کرتے ہوئے بسم اللہ ہوٹل اینڈ سوئیٹس(پروڈکشن )ضلع وہاڑی دوکوٹہ میلسی میں مولا جٹ ہوٹل ، الطائف ریسٹورنٹ ، دو بھائیوں کا مشہور ہوٹل اور حسان ہوٹل کا معائنہ کیا ۔مولا جٹ ہوٹل پر صفائی کی ناقص حالت،نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کاؤنٹر کے قریب گٹر کا ڈھکن کھلا ہونے ،ٹوٹے ہوئے برتن استعمال کرنے ، باسی کھانا اور برتن دھونے کی جگہ انتہائی آلودہ کیچڑ ہونے اور کھانے پینے کی اشیاء کو بغیر ڈھانپے رکھنے کی وجہ سے جرمانہ بھی کیا اورآئندہ کے لئے بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔ مظفر گڑھ، پیر جہانیاں سے تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی شہر میں فعال ہوگئی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے کئی معروف ہوٹلوں،کریانہ سٹوروں،دودھ دہی اور مٹھائی کی دکانوں اوربیکری کی دکانوں پر چھاپہ مار کر صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر نوٹس جاری کردئیے،اس موقع پر مضرصحت تیل اور کلرز کو تحویل میں لیکر تلف بھی کردیا گیا۔تفصیلات کیمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کی ٹیم نے شہر کے معروف ترین ہوٹلوںآغوش ہوٹل،بابوکینٹین،حاجی ہوٹل،لاثانی چرغہ ہاؤس،مثالی چرغہ بروسٹ،چمن ہوٹل،حاجی یوسف ہوٹل،شوکت ریسٹورنٹ،معروف ترین دکان ماموں فروٹ چاٹ، جھنگ موڑ پر ملک شبو دودھ دہی بوتل سمیت کئی کریانہ سٹورز،پان شاپس اور مٹھائی وبیکری کی دکانوں پر چھاپے مارے،اس موقع پر 22لیٹر مضرصحت کوکنگ آئل اور لوز کلر کو بھی تحویل میں لیکر تلف کردیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر