ہائیکورٹ ملتان بنچ کا قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنیکا حکم

ہائیکورٹ ملتان بنچ کا قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنیکا ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قتل کیس میں ملزم کی سزائے موت کوعمرقید میں تبدیل کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں صفدراقبال نے اپیل دائر کی تھی کہ عبدالسبحان نے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

تھانہ کوٹ مبارک میں 10 مئی 2009 ء کو مقدمہ درج کرایاکہ اس کے بھائی عبدالرزاق کو درخواست گذارنے ساتھی ملزم نثاراحمدکے ہمراہ چوری کا الزام لگانے کے بعدتنازعہ پرکلاشنکوف سے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس پر سیشن کورٹ ڈی جی خان نے 11 مئی 2011 ء کو درخواست گذارکو سزائے موت اورساتھی ملزم نثاراحمدکوبری کرنے کا حکم دیاہے جبکہ درخواست گذاربالکل بے گناہ ہے اوراس کو بلاوجہ مقدمہ میں ملوث کیا گیاہے اورواقعہ کاکوئی عینی شاہدبھی نہیں ہیاس لئے اس کو بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر