برما کے مسلمانوں پر مظالم ،امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک ہے :جے یو آئی

برما کے مسلمانوں پر مظالم ،امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک ہے :جے یو آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حاجی نیروز میاں نے کہا ہے کہ بر ما کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم اور زیادتی پر دنیا اور خصوصاًمسلم ممالک کے خاموشی لمحہ فکر ہے کیونکہ جب مسلم دنیا اج اپنے برما کے مسلمانوں کیلئے نہیں اٹھتے تو پھر کب اور کس کیلئے اواز بلند کرینگے بر ما مسلمانوں کیلئے جمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمان کے کوششوں نے رنگ لاکر اج برما کے اہم مسئلے پر دنیا نے مذمت شروع کی ہے جس پر ہم مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 8اکتوبر پر ہونے والا جلسہ ایک تاریخ ساز جلسہ ثابت ہوگی جس میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت جمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمان نے برما کے مسلمانوں کیلئے سب سے پہلے اواز اٹھاکر اس اہم مسئلے کی طرف دنیا اور خصوصاً مسلم دنیا کے توجہ دلادی ہے جو ایک سچے اور مضبوط لیڈر کے نشانی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان وہ واحد اسلامی لیڈر ہے جس نے برما کے مسلمانوں اور خصوصاً متاثرین سے اظہار یکجہتی اور امداد کیلئے اپنے ایک خصوصی نمائندہ وہاں پر بھیج کر برما کے مسلمانوں کے دکھ درد میں عملی طور پر شریک ہونے کا ثبوت دیا جو ایک اسلامی لیڈر کا نشانی ہوتی ہیں جس پر ہم مولانا فضل الرحمان کے جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر پر ہونے والے ضلع سوات کا جلسہ عام ایک کامیاب جلسہ ثابت ہوگی جس میں لاکھوں لوگ شرکت کرینگے اور یہ تاریخی جلسہ ملاکنڈ ڈویژن اور خصو صاً ضلع سوات میں جمعیت علماء اسلام کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی ۔