انصاف لائرز فورم کے تمام ممبران متحد ہیں ،ثاقب عالم ایڈوکیٹ

انصاف لائرز فورم کے تمام ممبران متحد ہیں ،ثاقب عالم ایڈوکیٹ

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)انصاف لائیر فورم ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے نائب صدر ثاقب عالم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ انصاف لائیرفورم کے تمام ممبران متحد ہیں اوران کووزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خا ن خٹک پر بھر پر اعتماد ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک غریب عوام صوبے کے بہترمفاد میں جو بھی فیصلے کرتے ہیں وہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہیں۔ا ن خیالات کااظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ میں انصاف لائیر فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بعض اخبارات میں انصاف لائیر فورم کے وکلاء کے حوالے سے شائع ہونے والے بیانات میں کوئی صداقت نہیں۔اورجن وکلاء کے نام اخبارات میں شائع ہوئے ہیں ان کوانصاف لائیرفورم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اور نہ ہی کوئی اجلاس انصاف لائیر فورم کے صدر ولایت خان ایڈوکیٹ ان کی غیر موجودگی میں میرے زیر صدارت ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ انصاف لائیر فورم اپنے قائد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اور دیگر قائدین کے ہر فیصلہ کا بھر پور احترام کرتے ہیں۔اوران سے پوری طرح متفق ہیں۔انھوں نے کہا کہ انصاف لائیر فورم کے تمام ممبران کا پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک ؛کا ہر فیصلہ من وعن قبول کرتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر