’’راجن پور، ڈیرہ کو (ن) لیگ کا گڑھ بنائیں گے‘‘
جام پور (نامہ نگار )ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں کی چیف اف لغاری وممبر صوبائی اسمبلی سردار (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
جمال خان لغاری سے طویل ملاقات ۔ ضلع راجن پور اور ڈیرہ کی سیاسی صورت حال اور مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ دوہزار ٹھارہ کے الیکشن میں دونوں اضلاع لغاری گروپ بھر پور سے طریقہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں نے چوٹی زریں میں ممبر قومی اسمبلی سردار جمال خان لغاری سے ملاقات کی جس میں راجن پور اور ڈیرہ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے اور دیگر امور پر زیر بحث لائے گئے ۔ اس موقع پر ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں نے کہا کہ دونوں اضلاع کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنائیں گے۔ لغاری گروپ ایک قوت کا نام ہے ان شاء اللہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں دونوں اضلاع میں مشاورت کے ساتھ امیدوار کھڑے کریں گے ۔ اور کامیابی سے ہم کنار ہو نگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع راجن پور میں ستر کروڑ روپے کے فنڈز سے ضلع میں خوش حالی کا دور شروع ہوگا۔ ضلع راجنپور کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔